{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق منگل کی صبح سراوان کے علاقے میل اسفندک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید جبکہ تین گرفتار کر لیئے گرفتار شدگان میں ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے میل اسفندک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر(تیلکش ) 18 سالہ فرہاد سپاہی ولد عبدل شہید ہوگیا جبکہ 20 سالہ ناصر سپاہی ولد رسول بخش، 25 سالہ ادریس سپاہی ولد رحمت اور 19 سالہ فقیر محمد سپاہی ولد امان اللہ گرفتار ہوئے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب 4 سوختبر جو کہ گدھوں کے ساتھ تھے، سرحدی رجمنٹ کے دستوں نے بغیر کسی روک اور وارننگ کے ان پر فائرنگ کر ، جس سے ناصر اور فرہاد زخمی ہوئے۔ ہاتھ میں چوٹ لگی تھی، فرہاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن ناصر کو ادریس اور امان اللہ کے ساتھ ملٹری فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ گولی لگنے کے بعد فرہاد نے وہاں سے بھاگ کر قریبی پہاڑوں میں پناہ لی تو اہل علاقہ کو اس کی لاش ملی جو بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا تھا۔