حب (ہمگـام نیوز ) کے الیکٹرک کے ستائے مظاہرین پر حب پولیس کی ہوائی فائرنگ مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے Kالیکٹرک کے ساتھ پولیس کی ستم ظریفی پر شہری سراپااحتجاج عوام حلقوں کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت پولیس مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہی ہے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیابھگدڑ سے کئی مظاہرین کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ـ

 اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے لہ حب شہرا ور قرب وجوار کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران بجلی کے شدید بحران اور Kالیکٹرک انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف حب کے شہری سوک سینٹر کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے کہ حب پولیس کے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے اور مظاہرین کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کیلئے بات چیت کرنے کے بجائے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی سکھاشاہی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اورگیس کے گولے برسانے کے موقع پر مظاہرین کے اندر بھگدڑ مچ گئی جسکی وجہ سے متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے اور چوٹیں آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہین ـ

 اس حوالے سے حب کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے حب پولیس کے مذکورہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پہلے ہی شہری Kالیکٹرک کی ستم ظریفی کا رونا رو تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ ستم بالا کے ستم ظریفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے ان پر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جو کہ حب کے عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف اقدام ہے۔