{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو خاش کے گاؤں دادکان کھجور کے باغات میں ایک بڑی آگ لگنے سے کھجور کے کئی درخت جل کر خاکستر ہو گئے، اور آگ بجھانے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آگ رہائشی مکانات کی طرف بڑھتی رہی ۔

 ذرائع کے مطابق دادکان گاؤں کے کھجور کے باغات جل رہے ہیں اور آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ فائر بریگیڈ کی سہولیات کے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جا سکا اور آگ گاؤں والوں کے گھروں کی طرف بڑھتی رہی ۔

 رپورٹ کی تیاری تک اس واقعے کی وجہ اور جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔