شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںسنٹرل جیل مچھ میں سزاے موت کے قیدی کی لاش برآمد

سنٹرل جیل مچھ میں سزاے موت کے قیدی کی لاش برآمد

مچھ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل مچھ کے سزاے موت کے قیدی کی لاش برآمد ،تاہم جیل حکام نے اسے خود کشی قرار دے دیا،مچھ پولیس کے مطابق بوقت 8/15بجے دن سزاے موت کے قیدی عبدالظاہر خان ولد نزر محمد قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد کوئٹہ جوکہ قتل کے مقدمہ نمبر62/2022 میں بند تھا ۔

گلے میں کپڑے کا پھندہ ڈال کر خود گشی کرلی تاہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قیدی کی لاش پراسرار طور پر ملی اور دن آٹھ بجے وارڈنز اپنی ڈیوٹی پر اور قیدی باہر موجود ہوتے ہیں اگر قیدی خود کشی کر رہا تھا تو اسے جیل ملازمین اور دیگر قیدیوں نے روکا کیوں نہیں دوسری جانب جیل میں سینکڑوں کیمرے لگے ہیں اور 24 گھنٹے کیمروں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 واضع رہے اس سے قبل بھی مچھ جیل میں قیدیوں کی پر اسرار حود کشیاں رپورت ہوتی رہی ہیں تاہم تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے موت کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز