کراچی (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف آل آﺅٹ ہوگئی۔

 اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 مرتبہ بھارت کی 9 وکٹیں گری ہیں اور 2 مرتبہ 7 وکٹیں گری ہیں۔ نیویارک میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 119 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔

نیویارک میں کھیلا جارہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 13 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

 پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پرگری، عثمان خان 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پرگری، فخر زمان 13 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 80 رنز پرگری جب سیٹ بلے باز محمد رضوان 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان آﺅٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب خان تھے جو 88 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔ پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا۔