شال (ہمگام نیوز ) سابق چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے ساتھیوں نے سیاسی، علم وادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے ساتھیوں نے سیاسی، علم وادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں میں فرنٹ لائن کا کردار بخوبی سے ادا کر رہے ہیں ۔ نظریاتی ساتھیوں نے ان علاقوں میں نوجوانوں کو کتابیں ہاتھ تمھا دی ہیں جہاں مقتدرہ قوتوں کی جانب سے کتاب کو ایک خوف کی علامت بنا دیا گیا تھا، آج انہی علاقوں میں بلوچ نوجوان بِلا جھجھک مصنفین کے تحریر کردہ مختلف موضوعات کی کتابیں پڑھ کر سیاست، علم و ادب پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں جو کہ ایک سیاسی و شعوری ماحول کو پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔

جہاں سیاست، علم و ادب کے موضوعات پر گفتگو عام ہو وہاں کے نوجوانوں کے تخلیقی صلاحیت میں مزید نکھار پیدا ہوتی ہے، جس قوم کے نوجوانوں میں علم وشعور پیدا ہو جائے تو ان کو دنیا کا کسی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتا۔

بی ایس ایف کے سیاسی جہدکار اس شعوری عمل کو بلوچستان سمیت ان علاقوں تک پہنچائیں جہاں بلوچ آباد ہیں، اور یہ ہماری زمہ داری ہے کہ اس شعوری عمل کو ہر ایک گھر میں پہنچا کر ہر ایک بلوچ نوجوان کی شعوری آبیاری کرنا ہے۔