{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کیچ (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق

12 اکتوبر 2023 کو تربت کے علاقے بلیدہ سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نصرم ولد پیر بخش اور پزیر ولد غنی آج تربت سے بازیاب ہو گئے ہیں

اس کے علاوہ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے تجابان کیچ کے رہائشی طالب علم فاروق سخیدار بازیاب ہوگئے ۔ فاروق سخیداد گزشتہ دنوں کوئٹہ اے ون سٹی سے اپنے دیگر کزنز کیساتھ اٹھائے گئے تھے رہائشی کمرے سے اٹھائے گئے تھے،انکے دیگر کزنز پہلے بازیاب ہوگئے لیکن فاروق کو آج رہاکردیا گیا.

انکے خاندان نے گزشتہ دنوں ڈی سی آفس تربت کے سامنے بلیدہ زامران کے لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ دھرنے میں بھی شمولیت اختیار کیا تھا.

بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا تھا،لیکن معینہ مدت پورا ہونے اور فاروق کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے تجابان کے مقام پر سی پیک روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا تھا جہاں گزشتہ روز انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد راستہ کھول دیاگیا تھا.

آج فاروق بلوچ کو رہا کردیاگیا جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہیکہ ہمیں امیدہیکہ انتظامیہ اپنے وعدوں کیمطابق دیگر لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کرائیں گے.گزشتہ دنوں ڈی سی آفس تربت میں 12لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا دیاتھا جن میں سے ابتک کی اطلاعات کیمطابق پانچ افراد بازیاب ہو چکے ہیں،بازیاب ہونے والوں میں نوانو زامران سے لاپتہ داؤد عبدالوہاب،شہزاد بلوچ، بلیدہ میناز کے رہائشیوں نصرم پیربخش،پزیر بلوچ،اور فاروق شامل ہیں.