یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںتربت میں عید کی تیسری روز بھی لاپتہ افراد کی لواحقین کا...

تربت میں عید کی تیسری روز بھی لاپتہ افراد کی لواحقین کا دھرنا جاری

تربت (ہمگام نیوز ) تربت میں شہید فدا چوک پر لاپتہ افراد کی لواحقین کا آج عید کے تیسری روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مسلسل جبری گمشدگیوں کے خلاف جبری لاپتہ افراد کی لواحقین کے جانب سے عید کے پہلے روز احتجاجی دھرنا اور ریلی نکالی گئی تھی جو آج بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے مظاہرین اپنے جبری لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے پیارے بازیاب نہیں ہو نگے ہم سڑکوں پر دھرنا دیں گے

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کیچ کے ڈپٹی کمشنر نے لاپتہ افراد کی لواحقین کو جھوٹی یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے پیاروں کو 3 دن میں بازیاب کرایا جائے گا، تاہم آج دو ہفتے گزرنے کے باوجود انکے پیارے بازیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز