شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار ، نامعلوم مقام...

زاہدان، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

زاہدان (ہمگام نیوز ) جمعرات کو زاہدان کے علاقے شیرآباد سے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی فورسز نے عدالتی حکم یا الزامات کی وضاحت کیے بغیر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 35 سالہ عارف اربابی ولد عبدالغفور ہے جو سردار گورگیج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور زاہدان کے علاقے شیرآباد کا رہائشی ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے زاہدان کے علاقے شیرآباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور اسے عدالتی حکم پر پیش کیے بغیر گرفتار کرلیا۔

 واضح رہے کہ عارف کو فورسز نے 30 ستمبر 2022 کو زاہدان کے خونی جمعہ کے ایک دن بعد اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ زاہدان کی ایک گلی میں گھوم رہا تھا۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز