{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو ایک بلوچ سیاسی کارکن کو دیگر سات افراد کے ساتھ قابض ایرانی فورسز بغیر جوڈیشل وارنٹ کے گرفتار کیا اور محکمہ انٹیلی جنس کے حراستی مرکز میں منتقل کردیا۔

گرفتار شدہ اس سیاسی کارکن کی شناخت 34 سالہ عبدالرؤف بارانی ولد دوست محمد ساکن سرکور سرباز کے نام سے ہوئی ہے تاہم عبدالرؤف کے ساتھ آنے والے سات شہریوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عبدالرؤف کو سات دیگر شہریوں کے ساتھ ذاتی کام کے لیے ایرانشہر جانے کے بعد قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر لیا ۔

 دو دن کی حراست کے بعد، اتوار کو IRGC کی انٹیلی جنس فورسز نے عبدالرؤف کو انٹیلی جنس حراستی مرکز سے لے کر زاہدان IRGC کے انٹیلی جنس حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔

 کہا جاتا ہے کہ اس کے چار ساتھی رہا کر دیے گئے ہیں اور تین دیگر اب بھی ایرانشہر کے حراستی مرکز میں ہیں۔ اہل خانہ کے تعاقب کے باوجود حکام نے ان کی گرفتاری اور زاہدان منتقلی کی وجہ کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

عبدالرؤف کو قابض ایرانی آرمی 2020 میں سیاسی الزامات کے تحت گرفتار کیا اور چند ماہ بعد رہا کر دیا۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔