راسک (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 28 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کاؤنٹی کے جیکیگور میں بلوچ شہریوں نے 14ویں صدارتی انتخابات کی بنیاد رکھنے میں حصہ لینے سے انکار کرکے اپنی عدم شرکت ظاہر کر دی جہاں پولنگ اسٹیشن مکمل خالی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران کی مظالم اور درندگی سے بلوچ قوم نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اب بلوچ ایرانی قبضہ گیریت کو قبول نہیں کرے گا اسی وجہ سے بلوچ عوام نے ایرانی انتخابات میں مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام مل سکے کہ ایران بلوچستان پر قابض ہے اور بلوچ قوم اس قبضے کے خلاف ہے ۔