شال (ہمگام نیوز) بلوچ راجی مچی کا کاروان کل رات گریشہ پہنچا، جہاں ہزاروں لوگوں نے کاروان کا استقبال کیا۔
گریشہ میں شہداء بلوچ راجی مچی کی یاد میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔
کاروان آج صبح گریشہ سے گدرکے لیے روانہ ہوا، جہاں گِدر میں سینکڑوں لوگوں نے کاروان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد کاروان نے شہید اصغر بلوچ کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس وقت راجی کاروان سوراب پہنچ چکا ہے، جہاں کچھ دیر میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان کا آغاز ہوگا۔