جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںراسک قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری۔

راسک قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری۔

راسک (ہمگام نیوز) بروز بدھ کو ایک بلوچ شہری جو ذاتی اور کاروباری امور کے لیے راسک شہر سے پیشن شہر گیا تھا، قابض ایرانی فورسز نے اسے گرفتار کر کے چابہار میں منتقل کر دیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 25 سالہ عدنان رئیسی ولد شاہ محمد ساکن کسرکند ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق پیشن شہر میں چاول کی دکان رکھنے والے اپنے والد کی ملازمت کے مطابق عدنان کچھ کاروبار کرنے کے لیے پیشن شہر گیا تھا۔ جہاں انہیں گرفتار کیا گیا ۔

 خبر لکھے جانے تک الزام، گرفتار کرنے والے ادارے اور اس کے صحیح مقام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ پیشن سرحدی (جعلی سرحدز) شہر پاکستان سے اشیا کی برآمد اور درآمد کے مراکز میں سے ایک ہے اور بہت سے تاجر کسٹم کے معاملات یا اپنے سامان کی کلیئرنس کے لیے اس شہر کا سفر کرتے

ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز