زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 31 اگست 2024 بروز ہفتہ ایک 13 سالہ بلوچ بچی اور کہنوج سینٹر فار دی انٹلیکچوئل ڈویلپمنٹ آف چلڈرن اینڈ ایڈیلسنٹ کے نوعمر رکن “زینا جلالی” نے جاپان میں منعقدہ 23 واں بین الاقوامی ماحولیاتی پینٹنگ مقابلہ میں بین الاقوامی سیکشن میں پہلا انعام اپنے نام کر لیا ہے ۔ جاپان میں منعقدہ (JQA-2023) 23 واں بین الاقوامی ماحولیاتی پینٹنگ مقابلہ, جس کا موضوع تھا “عوام اور فطرت کے لئے خوشگوار وقت” اور کہنوج سینٹر فار دی انٹلیکچوئل ڈویلپمنٹ آف چلڈرن اینڈ ایڈیلسنٹ نے 50 پینٹنگ بھیج کر اس مقابلے میں حصہ لیا۔     زینہ جلالی نے اپنی پینٹنگ جس میں بلوچ عوام اور بلوچستان کے ماحول اور ان لوگوں کی سرگرمیوں کی خوبصورت تصویر کشی کی گئی تھی، نے ثقافتی اور فنی مرکز کی جانب سے 23ویں بین الاقوامی مصوری مقابلے کے بین الاقوامی سیکشن میں پہلا انعام حاصل کیا۔ بلوچستان کے علاقے کہنوج کے بچوں اور نوعمروں کے فکری نشوونما کے لیے یہ اعزاز ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ جس سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاوا ملے گا ۔   واضح رہے کہ دنیا کے 83 ممالک سے موصول ہونے والے 9,947 سے زائد فن پاروں میں سے کانون کے ثقافتی اور فنی مراکز کے سات اراکین نے اس مقابلے کا انعام اور اعزازی ڈپلومہ حاصل کیا۔