جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںانبر آباد میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں دو...

انبر آباد میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں دو نوجوان سمیت تین افراد جانبحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو انبر آباد میں واقع گاؤں “ڈی رضا” کے قریب ایک گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کے بعد دو نوجوان سمیت تین بلوچ سوختبر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 ان تینوں بلوچ سوختبروں کی شناخت 15 سالہ رسول کمبری اور 23 سالہ عیسیٰ کمبری ہے، جو کہ بجار کمبری کے فرزند ہیں اور دلگان کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ ایک اور سوختبر عمر رضا کمبری ولد مرزا بھی اس حادثے میں جانبحق ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 14:30 بجے ان تینوں سوختبران کی گاڑی سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی اور ایندھن کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے تینوں جھلس کر جانبحق ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز