یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںزاہدان ، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ طالبعلم گرفتار...

زاہدان ، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ طالبعلم گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک بلوچ طالب علم کو زاہدان میرجاوہ ہائی وے تھانے سے اس ٹریفک پولیس اسٹیشن میں تعینات محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے بغیر کسی الزام اور عدالتی حکم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 

 

اس بلوچ طالبعلم کی شناخت 22 سالہ سعید سارانی ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی ہے ۔

ایک باخبر ذریعہ کے مطابق پیر کے روز سعید کو زاہدان تا مرجاوہ شاہراہ پر پولیس اسٹیشن میں تعینات انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کے دکھائے گرفتار کرکے ال نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

گزشتہ روز سعید کی گمشدگی سے اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے دوسری مرتبہ اہل خانہ زاہدان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے پاس گئے تو انٹیلی جنس افسران نے کہا کیا کہ اسے زاہدان چوکی میرجاوہ پر تعینات فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ طالب علم کی گرفتاری کی وجہ اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز