دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںقلات، روڈ حادثہ، 14 مزدور زخمی

قلات، روڈ حادثہ، 14 مزدور زخمی

قلات (ہمگام نیوز) قلات علاقے ریج کے قریب شاہراہ پر ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں مزدوروں کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 14 مزدور زخمی ہوگئے۔

زخمی مزدوروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو مزدور جن کی حالت تشویشناک تھی، انہیں مزید علاج کے لیے شال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مزدور سیب کے باغات میں کام کرنے کے لیے توک جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز