نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج 26 ستمبر کی صبح ایک بلوچ شہری کو اس کے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر (گھ) میں نامعلوم مسلح افراد نے 28 سالہ بہزاد رئیسی ع
جانبحق ہونے والے اس شخص کی 28 سالہ شناخت بہزاد رئیسی ولد پیر بخش ساکن ھیتک نیکشہر ہے ۔
ذرائع کے مطابق آج 12:20 کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بہزاد کے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجایا جب اس نے دروازہ کھولا تو مسلح افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔