زابل(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار 31 ستمبر کو ہیرمند شہر کے سرحدی گاؤں ساسولی میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی بلوچ نوجوان دو بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہوگئے ۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد ساسولی ہے جو کہ ہیرمند کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سرحدی دیوار کے قریب ساسولی گاؤں میں اپنے والد کی زرعی زمینوں پر جانے والے محمد کو قابض ایرانی سرحدی رجمنٹ کے اہلکاروں نے بغیر کسی روک ٹوک کے براہ راست فائرنگ کر دی جس سے کئی گولیاں لگنے سے وہ دن تک کوما میں رہا گزشتہ روز وہ ہسپتال میں کوما کی حالت میں چل بسے ۔