چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeرپورٹسبرطانیہ: فری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں احتجاج

برطانیہ: فری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں احتجاج

لندن:(ہمگام نیوز) آج فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے ایرانی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج 30 ستمبر 2022 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان شہر میں بلوچ فرزندوں کے قتل عام کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

مظاہرے میں لندن سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں سے فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان اور دیگر بلوچوں نے شرکت کی۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ایران کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے کہا کہ زاہدان، خاش اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بلوچوں کے قتل عام کو نہ معاف کیا جائے گا اور نہ ہی بھلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران بلوچستان پر قابض ہے اور بلوچستان ایران کا حصہ نہیں ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے بین الاقوامی کمیونٹی اور عالمی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی ریاست کی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی قومی آزادی اور شناخت کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز