پہرہ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو ایک بلوچ بچی کو شہد کی مکھیوں نے کاٹا تھا جنہیں پہرہ(ایرانشہر) ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا لیکن ڈاکٹروں کی غفلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بچی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔
اس بلوچ بچی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جس کا تعلق پنوج شہر کے وسطی علاقے میں واقع ضلع مسکوتان سے بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بچی گھر کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہی تھی ت کہ اسے شہد کی مکھیوں نے کاٹا اور اسے اس کے لواحقین ایرانشہر ہسپتال لے گئے اور باوجود اس کے کہ اس کی حالت تشویشناک دکھائی نہیں دے رہی تھی، لیکن وہاں کوئی مناسب سہولیات نہیں تھا۔ سہولیات اور دواؤں کی کمی اور ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے بچی جانبحق ہوگئی ۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان خصوصاً ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیراہتمام علاقے میں بعض انتہائی بنیادی طبی سہولیات کی عدم موجودگی اور صحت اور طبی انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال بہت سے شہری اور بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔