یکشنبه, اکتوبر 20, 2024
Homeخبریںبنپور: قابض ایرانی فورسز کا ایک گھر پر چھاپہ ، پر تشدد...

بنپور: قابض ایرانی فورسز کا ایک گھر پر چھاپہ ، پر تشدد انداز میں ایک شخص گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل

بنپور(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو بنپور شہر میں واقع کلاھدوز قصبے میں قابض ایرانی فورسز نے متعدد فوجی اور ذاتی گاڑیوں کے ساتھ ایک مکان پر چھاپہ مارا جس سے ایک شخص قابض ایرانی فورسز کی اس بربریت پر احتجاج کیا لیکن اس شخص کو چھاپے کی دوران فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس گرفتار شہری کی شناخت 33 سالہ “اسماعیل صلاح زہی ہے جو کہ سرباز کے علاقے مچکور کے ٹاؤن سرکور رہائشی بتایا گیا ہے ۔

مزید اطلاع کے مطابق متعدد قابض ایرانی فورسز کی گاڑیوں اور ذاتی لائسنس پلیٹوں کے ساتھ فورسز نے ایک بلوچ سوختبر ایندھن اسماعیل کے گھر پر دھاوا بول دیا اور عدالتی حکم دکھائے بغیر اس کے گھر میں گھس کر فحش کلامی اور بدتمیزی کی جس سے گھر کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جو کہ عورتیں اور بچے تھے۔

 رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کے گھر پر قابض ایرانی فورسز کے حملے کی وجہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز