{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو دو بلوچ قبائل شمبے زہی اور سندزہی کے درمیان بلوچ عالم دین مولوی عبد الحمید اور دیگر بلوچ معتبرین اور علماء کی ثالثی سے تصفیہ ہوگیا ۔ دونوں قبائل جو کہ پچھلے چار سال قبائلی تنازعات میں الجھے ہوئے تھے آج زاہدان کے مکی مسجد میں ان قبائل کے درمیان فیصلہ کرایا گیا ۔

 کہا جاتا ہے کہ یہ تنازع اقبال شمبے زہی نامی شخص کے قتل کی وجہ سے پیدا ہوا، جسے مولوی عبدالحمید اور ریگی قبیلے کے بااعتماد افراد کی ثالثی سے حل کیا گیا۔

 ان دونوں قبیلوں کے درمیان اختلافات کے بعد جو کہ ایک دوسرے سے عدم اطمینان کا باعث بنے، متحارب فریقوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح اور سمجھوتہ کر لیا اور ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ مزید تنازعات کو ہوا نہیں دی جائے گی۔