{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

جیرفت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز سوموار 21 اکتوبر کو ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ، جو تقریباً آٹھ سال سے کہنوج جیل میں قید تھے اور حال ہی میں اسے جیرفت جیپ منتقل کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ روز اسے اس جیل کے سولٹری سیل میں منتقل کیا گیا اور آج اسے پھانسی دے دی گئی ۔

اس قیدی کی شناخت 40 سالہ حمید چترسیمابہ ولد عباس ہے جو کہ زھکلوت جاموزیاں کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق حمید کو ایک مشترکہ مقدمے میں محمود بامری نامی شخص کے ساتھ گرفتا کیا گیا تھا جس پر ایک فوجی افسر کے قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ جبکہ محمود بامری کو 18 اکتوبر میں کہنوج جیل پھانسی دی گئی ہے ۔