آواران:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان ، آواران کے علاقے مشکے سے تعلق رکھنے والے حاصل بلوچ، جو محمد حسن کے فرزند ہیں، کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 24 اپریل 2024 کو مشکے بھنڈکی چیک پوسٹ پر بلا کر مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
تقریباً چھ ماہ گزرنے کے باوجود حاصل بلوچ کی بازیابی یا منظر عام پر آنے کی کوئی خبر نہیں مل سکی۔
لواحقین نے انسانی حقوق کے کارکنان، سیاسی و سماجی تنظیموں، بلوچ عوام اور دیگر متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حاصل بلوچ کی بازیابی اور بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کریں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیاں بلوچ عوام کے لئے ایک دردناک حقیقت بن چکی ہیں اور اس سلسلے کو بند کرنے کے لئے مزاحمت ناگزیر ہے۔