چابہار (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کو چابہار کے میونسپل اہلکاروں اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے پولیس فورسز کے ساتھ مل کر چابہار شہر میں واقع زیباشہر کے علاقے پر کئی لوڈرز اور بلڈوزروں سے حملہ کیا اور دس سے زائد رہائشی مکانات کو تباہ کرکے اعلان کیا کہ انہوں نے انہیں ضبط کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح تقریباً 8 بجے ایک فوجی گاڑی ، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور میونسپل فاؤنڈیشن نے کئی لوڈرز اور بلڈوزروں کے ساتھ چابہار شہر کے مضافات میں واقع زیباشہر کے علاقے پر حملہ کیا اور دس سے زائد بلوچوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ حکومت کی طرف سے مکانات بنانے کے بعد ہزاروں غیر مقامی شہری اس علاقے میں منتقل ہونے والے ہیں اور حکومت کی جانب سے “مکران ساحلوں کی ترقی” کے منصوبے کے تحت ضروری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اس علاقے میں آباد ہونے والے ہیں، جسے بلوچ باشندوں میں “مکران کے ساحلوں پر قبضہ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ چابہار شہر کے مضافات میں واقع دیہات عثمان آباد، مراد آباد اور دیگر دیہاتوں میں بھی اسی طرح کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری ہے اور مختلف سرکاری محکموں کے دستوں نے فوج کے تعاون سے ان علاقوں پر متعدد بار حملہ کرکے لوگوں کے گھروں کو تباہ کیا ہے۔ مقامی بلوچ آبادیوں کو مکمل تبدیل کیا جا رہا ہے