{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

مشہد(ہمگام نیوز) اطلاع بروز منگل کی صبح کو مشہد کے مرکزی جیل میں چھ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جن میں مقبوضہ بلوچستان کے دو قیدی اور ایک افغان شہری شامل ہیں، جبکہ ایک اور جن کا تعلق مشہد سے ہے، جن پر منشیات فروشی کا الزام تھا ۔

 پھانسی پانے والے ان چار قیدیوں کی شناخت محمود شہرکی اور “محمد رضا داور دونوں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل سے تعلقات رکھتے ہیں ، افغانستان سے ظاہر صفری اور مشہد سے “مجید قدیری” کے نام شامل ہیں ۔

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک باقی دو قیدیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق محمود، محمد رضا، ظاہر اور مجید، جو ان کی شناخت ہو چکی ہے ان چاروں قیدیوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مجید ایک سرکاری ملازم تھا ۔ جن کی سزا موت پر منگل کی صبح عملدرآمد کر دیا گیا۔

 پھانسی پانے والے ان قیدیوں کی تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔