بزمان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بزمان کے مرکز سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایندھن بردار اور ایک کار کے درمیان تصادم اور آگ لگنے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بزمان میں ایندھن بردار اور ایک کار کی آپسی تصادم کے نتیجے میں دو سوختبر اور ایک دوسرا شخص جانبحق ہوگیا ۔
جھلس کر جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ حاتم کدخدائی ہے جو کہ سرباز کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ دیگر جانبحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ محمد حسین سرحدی ولد اسماعیل اور 18 سالہ یوسف سرحدی ہیں جو کہ دونوں آپس میں کزن ہیں ۔ اور ریکان کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق حاتم کدخدائی نے چابہار سے ایک پرائیویٹ کار میں اپنے بیٹے کی عیادت کے لیے سفر شروع کیا جو بم شہر کے اسپتال میں داخل تھا اور بزمان شہر کے قریب ان کا اس کار ایندھن بردار گاڑی کے ساتھ سڑک پر حادثے شکار ہوگیا ،جس میں دو سوختبر سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں ایندھن بردار گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس سے حاتم کی گاڑی بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر وہ جھلس کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
۔