تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات اسرار نامی نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد اسپتال سے حراست میں لے کر قتل کر دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، اسرار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم، قابض فورسز نے اسے زبردستی اسپتال سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کچھ گھنٹوں بعد، اہلخانہ کو پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ان کے بیٹے کی لاش اسپتال میں موجود ہے۔
تاحال قابض فورسز نے لاش اہلخانہ کے حوالے نہیں کی ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ایک فارم پر دستخط کریں، جس میں جھوٹا بیان شامل ہے کہ اسرار کسی مقابلے میں مارا گیا۔