جیوانی (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی میں قابض پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں قابض فوج کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ جیوانی شہر میں بگوان چوک کے قریب کوسٹ گارڈ پر کیا گیا، جس سے قابض فوج کو شدید نقصان کا سامنا رہا۔
بم حملے میں ابھی تک 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں 2 کی حالت شدید تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل اس نوعیت کے واقع بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں تاہم آج کے ہونے والے حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔