{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

قزلصار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، بدھ کی صبح کو قزلصار کی جیل میں قتل کے الزام میں قید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت 24 سالہ “رضا شیرزئی ناروہی ولد جمعہ کے نام سے ہوئی جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 موجود ذرائع کے مطابق 2019 میں رضا کا ایک شادی کی تقریب میں اپنے کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کی وجہ سے گروپ کی شکل میں لڑائی ہوئی، کسی نے رضا کے ایک دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کر دیا ۔ جس کا الزام رضا پر لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ مقدمہ میں شامل عینی شاہدین نے رضا کے قاتل ہونے کے بارے میں متعدد مواقع پر کہا کہ اس نے قتل نہیں کیا، لیکن مقتول کے اہل خانہ نے اسے ماننے سے انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ قاتل ہے۔”