{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

پہرج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کو پہرج میں قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی اطلاع کے ایک گاڑی کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے شہید ہوگئے ۔

 ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 28 سالہ “مسعود براہوئی ولد مجید اور 25 سالہ “علی احمد براہوئی ولد حسین ہے ، دونوں دزاپ( زاہدان) کے علاقے شیرآباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مسعود اور علی احمد کرمان بم کے محور پر سفر کر رہے تھے کہ پہرج شہر میں قابض ایرانی فورسز نے بغیر روکے یا وارننگ دیے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی الٹ گئی ، دونوں شدید زخمی ہوئے جو کہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے دونوں زخموں کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

 ذرائع نے یہ بھی کہا: “دونوں شہیدوں کی لاشیں پہرج شہر کے مردہ خانے میں ہیں اور قابض ایرانی فورسز نے ان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ان کے حوالے کرنے کے لیے چند دن بعد آ جائی

ں ۔