دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کو دزاپ جیل میں قتل کے الزام میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 33 سالہ احمد شاہ بخش خانشانی ولد عیسیٰ ہے جو کہ دزاپ کا رہائشی تھا ۔
ذرائع کے مطابق 2018 کے اوائل میں احمد کو دزاپ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ جمعرات کو اسے زاہدان سینٹرل جیل کے جنرل وارڈ سے منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کو آخری بار اپنے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی تھ
ی ۔