تہران(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو قابض ایرانی عدلیہ سے وابستہ میزان نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ توماج صالحی اپنی سزا کے خاتمے کے بعد جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔
ایرانی عدلیہ سے وابستہ اس خبر رساں ایجنسی نے صوبہ اصفہان کی عدلیہ کے تعلقات عامہ کے حوالے سے کہا کہ توماج صالحی، جو حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ توماج صالحی کو ایک سال سے زائد قید کاٹنے کے بعد 19 نومبر 2024 کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں 30 نومبر کو بابولل شہر کی ایک سڑک سے قابض ایرانی فورسز نے دوبارہ گرفتار کر کے اصفہان کی دستگیر جیل منتقل کر دیا تھا۔