تہران(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت تہران جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔
اس قیدی کی شناخت؛ زاہدان سے تعلق رکھنے والے “ناصر شاہوزہی” ہے ۔
ذرائع کے مطابق: “ناصر کو چند سال قبل تہران میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہا آج مکمل 9 قیدیوں کو تہران جیل میں مختلف جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی ہے” لیکن آزادانہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے فی الحال اس خبر کی تحقیقات جاری ہے ۔