خاش(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق منگل کو خاش شہر میں ایک بلوچ چرواہا اپنی بھیڑیں چراتے ہوئے چوروں کی گولی کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
اس بلوچ چرواہے کا نام 57 سالہ نذر براہوئی ہے جو کہ ساکن خاش ہے ۔
ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہر 3:00 بجے کے قریب، نذر، جو بھیڑیں چرانے گیا تھا، چوروں نے پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کے بعد پھر اس کی بھیڑوں کو چرانے کے لیے لے گئے۔
بلوچ کارکنوں کا خیال ہے کہ اس مقبوضہ بلوچستان میں منظم ڈکیتیوں میں اضافہ IRGC کی جانب سے خطے کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش ہے۔ جن کا مقصد یہ ہے کہ کسی حال میں بلوچوں کی زندگی کو اجیرن با دیا جائے ۔
ان کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد وسیع تر فوجی موجودگی کا جواز پیش کرنا، فوجی مقابلوں کے ذریعے بلوچ شہریوں کے جان و مال پر کنٹرول بڑھانا ہے تاکہ بلوچستان کا جبری قبضہ مزید برقرار
رہے ۔