پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دن سے پاکستانی قابض آرمی کے ساتھ بلوچ سرمچاروں جی شدید جھڑپیں تاحال جاری ہیں
علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کی استعمال کی جارہی ہیں اور تمام علاقہ گزشتہ دو دنوں دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونجتی رہی ہے
کچھ علاقائی زرائع کے مطابق اب تک ان جھڑپوں تین بلوچ سرمچاروں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جنکا تعلق ایک آزادی پسند تنظیم سے بتائی جارہی ہے دوسری جانب قابض پاکستانی آرمی کے بھی کثیر تعداد میں اہلکار کو ہلاک و زخمی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ابھی تک یہ تصدیق کرنا باقی ہے کہ ان شہید سرمچاروں کا تعلق کس تنظیم سے ہے
علاقہ مکینوں کے مطابق تاحال جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
جبکہ دوسری جانب پنجگور کے ایک سرکاری ہسپتال میں تین لاشیں منتقل کر دی گئی ہیں ، پنجگور لیویز کے مطابق لاشوں کی شناخت عبد المجید ولد ابراھم ساکن خدابادان پنجگور ،ذاکر ولد رزاق ساکن پسنی اور دلجان ولد نزیر احمد ساکن نامعلوم ہے ، ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہیں ۔