سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سراوان شہر کے ناگان چوراہے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ جانبحق ہوگیا ۔
جانبحق ہونے والے اس بلوچ شہری کی شناخت 30 سالہ کریم باہورزہی ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی جو کہ سراوان کے علاقے دزک کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے کریم کی گاڑی کی پیچھا کیا اور ناگان گاؤں کے چوراہے پر ترانہ سٹون کرشر کے قریب اسے گولی مار دی۔ اور اسے گاڑی سے باہر نکالنے کے بعد اسے قریب سے کم از کم آٹھ گولیاں بھی ماری گئیں اور پھر اس جگہ سے فرار ہوگئے۔
رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے
۔