کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افضل کو قتل اور منظور کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔