HomeخبریںBHRO کا کراچی میں احتجاجی ریلی

BHRO کا کراچی میں احتجاجی ریلی

 کراچی ( ہمگام نیوز )بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مکران و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن و نہتے بلوچ عوام کی شہادتوں ،انہیں زخمی کرنے اور ہزاروں خاندانوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گےا۔ مظاہرے میں بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کارکنان سمیت انسان دوست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان میں آپریشنوں اور غےر قانونی طور پر حراست میں لےے جانے والے فرزندوں کی عدم بازیابی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا بلوچستان میں آپریشن کے نام پر عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فورسز انسانی حقوق کو خاطر میں لائے بغےر نہتے عوام کو اغواءکرکے اپنے ٹارچر سیلوں میں منتقل کررہے ہیں، مکران و کولواہ سمیت بلوچستان بھر سے ہزاروں خاندانوں کو زبردستی ان کے علاقوں سے بیدخل کیا جارہا ہے، اپنے علاقوں سے نکل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندان سند ھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، فورسز اس طرح کی کاروائیوں میں عام آبادیوں کو نشانہ بنا کر تواتر کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کیچ میں آپریشن کے دوران سالوں سے لاپتہ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینک کر انہیں مذاحمت کار ظاہر کرنا انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزی ہے۔ تربت میں پھینکنے والے پانچ لاشوں میں سے عطاءشاد ڈگری کالج میں بی اے کے اسٹوڈنٹ رسول جان بلوچ،یحیٰ ولد فضل حیدر ،ماسٹر اصغر داد، اور دین محمد بگٹی کے لاشوں کی شناخت ہو گئی، جو کہ کئی مہنیوں و سالوں سے فورسزکی تحویل میں تھے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی علاقائی و عالمی تنظیمیں، میڈیا و سول سوسائٹی کے لوگ اس طرح کی بربرےت پر خاموش رہ کر اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں انحراف کررہے ہیں۔ جس سے اس طرح کی ظلم و جبر کرنے والے اداروں کو تقوےت مل رہی ہے۔ بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزیوں، آپریشنوں کے دوران مغوی فرزندان کو شہید کرنے کی کاروائیوں، اور دیگر جنگی جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ تا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کا تحفظ ممکن ہو س

Exit mobile version