زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والی 2023 ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایران کی قومی بیچ فٹ بال ٹیم کا تیاری کیمپ 22 سے 29 دسمبر تک بوشہر میں منعقد ہو گا، تاہم بلوچ کھلاڑی سعید پیرامون، جنہوں نے ایک میچ میں شرکت کی۔ قومی ٹیم اس کھلاڑی نے گول کر کے ایرانی عوامی انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے اپنے سر کے بالوں کو کاٹنے جیسے علامت بنائے تھے ـ جبکہ اسے قومی ٹیم میں مدعو نہیں کیا گیا۔ اور ٹیم سے خارج کر دیا گیا ـ
ان کے...
پیرس ( ہمگام نیوز )فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نول لی گریٹ نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کے خلاف قطر 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد صدر عمانوئل میکروں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مداحوں سے ملنے کو کہا تھا جس کے بعد انہوں نے شائقین سے ملاقات کی۔
لی گریٹ نے "اے ایف پی" کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو ایک ڈرامائی فائنل میں پینلٹیز پر 2-4 سے ہارنے کے بعد کھلاڑی ابتدائی طور پر پیر کو براہ راست اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا...
دوحہ ( ہمگام نیوز )گذشتہ اتوار کو ارجنٹائن کی قومی ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ جیتنے کی خبریں پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بنیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا کا میدان بھی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر میسی اور ان کی پوری ٹیم کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔
ان تصاویر میں میسی کی ایک ایسی تصویر بھی شامل ہیں جس میں وہ فٹ بال کپ کی جیتی گئی ٹرافی ساتھ لے کر اپنے بستر پر سوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ ٹرافی ہاتھ میں تھامے کافی پی رہے ہیں۔
میسی کو "بلگا" کے...
دوحہ ( ہمگام نیوز ) قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے دی اور تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا۔
اس سے قبل ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے۔
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ فائنل میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں فرانس کے خلاف گول اسکور کیا۔
ارجنٹینا کے کپتان نے گروپ مرحلے، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور اب فائنل میں بھی گول اسکور کر...
فیفا ورلڈ کپ، پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں، انگلینڈ کو فرانس کو شکست ، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئے
دوحا: (ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے دی۔
قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
پہلا ہاف 0-1 پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی۔
یاد رہے کہ پرتگال نے آخری بار ورلڈکپ 1966 کا سیمی فائنل کھیلا...