جمعه, نوومبر 29, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

جیوانی دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گوادر (ہمگام نیوز) جیوانی سے ملنے والے اطلاعات کے...

تربت: کلاتک کے علاقے میں ایک لڑکی کی لاش برآمد

تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے...

گوادر: قابض پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

جیوانی (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے...

تربت میں قابض فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

تربت(ہمگام نیوز) تربت میں جمعرات کی صبح قابض پاکستانی...

حزب اللہ نے نعیم قاسم کو حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد عبوری سربراہ مقرر کر دیا

بیروت (ہمگام نیوز) حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کیا ہے۔ سید حسن نصراللہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں بیروت میں ہلاک ہوگیا۔ حزب اللہ نے باضابطہ طور پر ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ نعیم قاسم تنظیم کے امور اس وقت تک سنبھالیں گے جب تک مستقل رہنما کا تقرر نہیں ہو جاتا۔ اطلاعات کے مطابق ہاشم صفی الدین، جو نصراللہ کے قریبی رشتہ دار ہیں، مستقل سربراہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما نبیل قاووق کو ہلاک کیا، اسرائیل کا دعویٰ

یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما نبیل قاووق ہلاک ہو گئے ہیں۔ نبیل قاووق حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے نائب سربراہ تھے اور تنظیم کے سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ بھی تھے۔ یہ حملہ بیروت میں ہوا، تاہم حزب اللہ نے ابھی تک اس کی تصدیق یا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ نبیل قاووق کی ہلاکت حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں تنظیم کو ہونے والے دیگر نقصانات کے تناظر میں۔

اسرائیل کے حزب اللہ پر حملوں کے بعد قابض ایران حواس کھو بیٹھے، خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

ہمگام نیوز: اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ایران کے اعلیٰ مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو خصوصی سیکیورٹی اقدامات کے تحت ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، خامنہ ای کی منتقلی اسرائیلی حملوں...

پاکستان دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں بھارت کا ردِعمل

ہمگام نیوز: بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قابض پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی سفارتکار بھاویکا منگالنندھن نے قابض پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سرحد پار دہشت گردی "ناگزیر نتائج" کا سبب بنے گی۔ بھارتی سفارتکار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی تقریر کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ہے، اور بھارت پر پارلیمنٹ اور ممبئی جیسے بڑے حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید...

شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 8 کی حالت تشویشناک

شیوا:(ہمگام نیوز) آج شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کو ماری پیٹرولیم کمپنی نے چارٹر کیا تھا۔