پنجشنبه, نوومبر 21, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

بلغاریہ ، ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد 

    صوفیہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بلغاریہ کی پولیس نے دارالحکومت صوفیہ کے قریب ایک ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلیں ۔   بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوکورسکو گاوں کے قریب ملنے والا ٹرک لکڑی اور کمپارٹمنٹس میں چھپے غیرقانونی تارکین وطن کو لے جا رہا تھا۔ اس حوالے سے نیشنل تحقیقاتی سروس کے سربراہ کا بتانا تھا کہ تارکین وطن کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں ، ان افراد نے غیرقانونی طور پر ہمسایہ ملک ترکیہ کی سرحد عبور کی اور بلغاریہ...

امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری روس چھوڑ دینے کی ہدایت

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کو فوری طور پر چھوڑ دیں اور اس کا سفر نہ کریں۔ واشنگٹن نے ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو گرفتاریوں اور ایسے سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں شفافیت کا فقدان ہوتا ہے۔ وہ خفیہ مقدمات میں یا بغیر مصدقہ ثبوت کے مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں۔ یاد رہے امریکہ نے گزشتہ برس ستمبر میں بھی اپنے شہریوں کو ایسی ہی ہدایات جاری کی تھیں۔ یہ درخواست یوکرین میں جنگ اور امریکیوں کو من مانی...

انڈیا کا دفاعی برآمدات کو تین گنا بڑھانے کا اعلان

نئی دہلی( ہمگام نیوز ) ہندوستان نے اپنی سالانہ دفاعی برآمدات کو اگلے دو سال میں تین گنا کرکے 5 بلین ڈالر تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایرو انڈیا شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 2024/25 تک اپنی سالانہ دفاعی برآمدات کو تین گنا سے زیادہ کرکے 5 بلین ڈالر تک لانے کا عزم رکھتا ہے ، جو اس وقت 1.5 بلین ڈالر تک ہے۔ ہر دو سال بعد منعقدہونے والی اس پانچ روزہ ایونٹ میں 750 بلین روپے (9 بلین ڈالر) کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔ جب...

بیت المقدس میں چاقو حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزیروشلم کے شہر میں اور شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر چاقو کے دو حملے کیے گئے۔ دو بچوں کی طرف سے کیے گئے ان اس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوجی کو اس کے ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جو یروشلم کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر چاقو سے حملہ کرنے والے بچے کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ...

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 26 ملین متاثر:عالمی ادارہ صحت

نیویارک( ہمگام نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں اس ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 26 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ درجنوں ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 25,000 سے تجاوز کرنے کے ساتھ، اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ہفتے کے روز فوری اور اہم صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 42.8 ملین ڈالر جمع کرنے کی فوری اپیل کی۔ تنظیم پہلے ہی اپنے ہنگامی...