زاہدان،دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ 8 نومبر کو دارالعلوم مکی زاہدان کے میڈیا کمپلیکس پر دباؤ کے تسلسل میں سیکورٹی فورسز نے دارالعلوم کے سنی آنلائن انفارمیشن بیس کے کارکن استاد مولوی "عبدالحکیم شاہ بخش" کو گرفتار کر لیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالحکیم شاہ بخش کا شمار بین الاقوامی سہ ماہی "ندای اسلام" نامی رسالےکے مدیروں میں ہوتا ہے۔
رپورٹ موصول ہونے تک اس اس استاد کی گرفتاری کی وجہ اور مقام کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک طرف زاہدان مکی دارالعلوم گروپ کی میڈیا ٹیم کے ارکان کی مسلسل...
زرآباد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 8 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زرآباد میں واقع گاؤں سورو میں پانچویں جماعت کے ایک طالب علم کو اسکول کے استاد نے تشدد کرکے زخمی کر دیا ۔ اس بلوچ طالب علم کی شناخت زرآباد شہر کے گاؤں سورو سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ ادریس بلوچ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس طالب علم کی پٹائی کے بعد اس کے اہل خانہ حکام کے پاس گئے اور اپنے بچے کی زخموں کی تصویر دکھائی۔
سکول ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 77 کے مطابق، "طالب علموں کو سزا دینے کے لیے کسی بھی سزا...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پیر کی شام کو زاہدان میں مکی مسجد کے ویڈیو گرافروں اور فوٹوگرافروں میں سے ایک کو سیکورٹی فورسز نے زاہدان شہر کے اندر ایک چوکی سے گرفتار کر لیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت "ابوبکر توحیدی" ہے جو کہ مولوی نعمت اللہ توحیدی کا بیٹا اور زاہدان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابوبکر مکی دارالعلوم زاہدان کا فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر ہے جسے منصوبہ بندی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔
خبر لکھے جانے تک گرفتاری کی وجہ اور حراست کی جگہ کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے...
زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بم محور نرماشیر میں قابض ایرانی فورسز کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوگیا جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جو کہ اس وقت کومہ میں ہے۔
اس بلوچ فیولر کی شناخت 20 سالہ محمد طارق شاہ بخش ولد خدا بخش کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ گاؤں چاہ زرد، دزاپ (زاہدان) سے ہے ۔
اس کے علاوہ بروز اتوار...
زاہدان(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ 4 نومبر کو پیدائشی سرٹیفکیٹ محروم دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر زاہدان جیل عمل درآمد کرکے انہیں منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے پھانسی دے دی گئی۔
ان دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 25 سالہ سعید علی زہی اور 29 سالہ اسماعیل علی زہی دونوں بھائی اور نواب کے بیٹے ہیں جو کہ زابل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
اسماعیل اور سعید کو 2020 میں زابل میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
باخبر ذرائع کے مطابق یہ سزا...