شنبه, نوومبر 23, 2024

خبریں

تازہ ترین

قابض ایران کی جانب چابہار میں بلوچ شہریوں کے دس سے زائد رہائشی مکانات مسمار اور ان کی زمینوں پر قبضہ

چابہار (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کو چابہار کے میونسپل اہلکاروں اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے پولیس فورسز کے ساتھ مل کر چابہار شہر میں واقع زیباشہر کے علاقے پر کئی لوڈرز اور بلڈوزروں سے حملہ کیا اور دس سے زائد رہائشی مکانات کو تباہ کرکے اعلان کیا کہ انہوں نے انہیں ضبط کر لیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح تقریباً 8 بجے ایک فوجی گاڑی ، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور میونسپل فاؤنڈیشن نے کئی لوڈرز اور بلڈوزروں کے ساتھ چابہار شہر کے مضافات میں واقع زیباشہر کے علاقے پر حملہ کیا اور دس سے زائد...

زاہدان سینٹرل جیل میں 14 سال سے قید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی صبح ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی جو کہ گزشتہ 14 سال سے قید تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان (دزاپ) کے سینٹرل جیل میں 14 سال سے قید 35 سالہ حسن اخلاصی ولد شیر محمد نامی ایک قیدی کو جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی جو کہ گرفتاری کے وقت ان کی عمر 18 سال تھی ۔   ذرائع کے مطابق حسن کو 2010 میں گلشن شہر میں کسی کو قتل کرنے جرم گرفتار کیا گیا...

دلگان میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز جمعرات کو دلگان ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا خود گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں اے بی ولد فقیر نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔  ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 16:00 بجے اس شخص نے خود کشی کر لی ہے ۔

بلوچستان کے بچے غذائی قلت اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق پیر 29 اکتوبر کو زاہدان میں مرکز صحت کے ماہر "منیر افتخاری نیا" نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کی کمی کے تین اشاریوں کی بنیاد پر "کم وزن، دبلا پن اور چھوٹا قد" دوسرے صوبوں کی نسبت دوگنا زیادہ ہے۔ اور غذائی قلت کا شکار زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔  زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا یہ ماہر اس مسئلے کی بنیادی وجوہات میں کم آمدنی اور گھریلو غربت کے ساتھ ساتھ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک...

بلوچستان کو کنٹرول کرنے کے لیے بلوچستان کے ساحلی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہوگا ۔ حجت کلاشی

زاہدان(ہمگام نیوز) حجت کلاشی جو کہ رضا پہلوی کے قریبی رشتہ داروں اور شاہی نظام کے خواہش مندوں سے ایک کارکن کے طور پر جانا جاتا ہے ، نے ایک اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو کنٹرول کرنے کے لیے بلوچستان کے تمام ساحلی علاقوں کو سماجی اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرکے کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکی مسجد (زاہدان) ، جیش العدل ، مولوی بشمول ،وہابی ، دیوبندی اور نقشبندی افکار کے مکتبہ فکر کو کنٹرول کرنا ہوگا جو کہ ایران اور فوج کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں...