زاہدان(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز منگل کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان کے علاقے سرجنگل میں ایک بلوچ بچہ 13 سالہ عبدالمعز شاہ بخش کو تشدد کرکے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ، تاہم اسے آج بروز بدھ کو 24 گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔
ذرائع نے اس کی گرفتاری کے بارے میں کہا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر تقریبا 2:30 بجے، عبدالمعز کو سرجنگل قصبے میں فورسز کی دو گاڑیوں پر سوار اہلکاروں نے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا اور انہیں شدید تشدد کرنے کے بعد گرفتار...
میرجاوہ(ہمگام نیوز ) بروز پیر کو میرجاوہ شہر کے روتک علاقے میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو نوجوان بلوچ سوختبر شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں قابض ایرانی بارڈر فورسز نے پکڑ کر شدید زدو کوب کرکے ان کی ایندھن بردار گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔
ان دو زخمی بلوچ سوختبروں کی شناخت 17 سالہ شہرام شاہنوازی ولد بہنام اور 16 سالہ علی شاہنوازی ولد دین محمد کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سراوان سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 10:23 بجے کے...
مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کو مہگس شہر کے وسط میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار ایک بلوچ شہری کو بغیر الزامات کی وضاحت اور عدالتی حکم پیش کیے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
گرفتار اس بلوچ شہری کی شناخت "امید دہانی" ولد حسین ہے جو کہ مہگس کے گاؤں کہمگار کا رہائشی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چند گھنٹے قبل مہگس شہر کے مرکز کی ایک گلی میں پولیس فورس نے ایک موٹر سائیکل کو روکا اور اس کے سوار کو تشدد کرنے اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جبکہ...
جاشک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق دشتیاری سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے جاشک سے گرفتار کرکے اسے غیر ملکیوں کے کیمپ میں منتقل کردیا گیا ۔
مزید اطلاع کے مطابق اس بلوچ شہری کے پاس ایرانی شناختی کارڈ ور دیگر دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کرکے غیر ملکیوں کے کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اس بلوچ شہری شناخت 47 انور جدگال ولد خان محمد ہے ساکن حسین زہی گاؤں دشتیاری ہے ۔
مزید ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے، ہفتہ...
سربیشہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کو سربیشہ میں ایک گاڑی میں سوار قابض ایرانی پولیس نے بغیر روکے براہ راست فائرنگ کرکے دو بلوچ شہریوں کو شہید کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سربیشہ میں قابض ایرانی پولیس کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 34 سالہ ایرج سارانی ولد امیر سارانی شہید ہوگیا جبکہ اس فائرنگ سے دوسرے شہید ہونے والے بلوچ شہری کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔