لندن: (ہمگام نیوز) دنیا بھر میں اس وقت تین کروڑ افراد ڈپریشن میں مبتلا ہیں جبکہ ان میں سے 75 فیصد بے خوابی کا شکار ہیں۔ اس حوالے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے جس سے ذہنی حالت میں بگاڑ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
نیند کی کمی اور ڈپریشن کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ بے خوابی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ ڈپریشن سے جان چھڑائی جا سکے۔
کم خوابی سے گھبراہٹ میں اضافہ:
وہ افراد جو انگزائٹی کا شکار...
نیوریارک( ہمگام نیوز ) محققین کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض ہوں یا صحت مند افراد ، سب کے لیے دائمی بیماریوں سے بچنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ طرز زندگی کی بہت سے عادات اور حکمت عملیاں صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔ خاص طور پر ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا اہم ہوتا ہے۔ بہت سے افراد خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے صحیح خوراک کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
درج ذیل رپورٹ میں ان غذاؤں...
اسٹاک ہوم ( ہمگام نیوز ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وٹامن سی اور ای کی گولیاں لینا پھیپھڑوں کے کینسر بڑھنے اور پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
سوئیڈش سائنس دانوں کے مطابق وہ افراد جو کسی بھی قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں ان کو اپنی میں غذا میں کسی قسم کی تبدیلی سے گریز کرنا چاہیئے۔
محققین کے مطابق وٹامن سی اور ای سے بھرپور صحت مند غذا کے علاوہ سپلیمنٹ کا لینا کینسر کا مرض پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
جرنل آف کلینکل انویسٹیگیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے کینسر میں مبتلا...
پیرس ( ہمگام نیوز ) سائنسدان نے مردوں میں پائے جانے والے ’’وائے‘‘ کروموسوم کو پوری طرح سمجھنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کی مدد سے مردوں میں بانجھ پن پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی راہیں کھل گئی ہیں۔ سائنس دانوں نے وائے کروموسوم کو ڈی کوڈ کرکے انسانی جینوم کو سمجھنے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
بدھ کے روز محققین نے "Y" کروموسوم کی پہلی مکمل ترتیب کا انکشاف کیا جو دو جنس کا تعین کرنے والے کروموسوم میں سے ایک ہے۔ دوسرا کروموسوم "X" ہے۔ وائے کروموسوم خصوصی طور پر باپ سے مذکر...
تحریر: ڈاکٹر عابد معز
روزوں کے دوران بعض لوگوں کی ایک شکایت منہ سے آنے والی ناگوار بو ہے۔اسے طبی اصطلاح میں Halitosis یعنی بدبودم کہتے ہیں۔
منہ سے آنے والی بو کی وجوہات کی بنا پر دو زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔مقامی وجوہات یعنی Local Causes اور عام وجوہات یعنی General Causes.
مقامی وجوہات میں ان اسباب کو شامل کیا جاتا ہے جو منہ کے اندر ہوتے ہیں۔ہمارے منہ میں مختلف جراثیم پاۓ جاتے ہیں جو غذاٸ باقیات پر گزارا کرتے ہیں۔جراثیم غذا کے ٹکڑوں کو استعمال کر کے سلفاٸڈس(Sulphides) اور امونیا(Ammonia) پیدا کرتے ہیں جو خراب بو کا باعث...