کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے7 مارچ کو پنجگورکے علاقے بالگتر،سری گڈگی میں رات نو بجے فوجی کیمپ پر چار اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں پاکستانی فوج نے واٹر سپلائی پر قبضہ کرکے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور...
خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خاران/واشک روڈ پر رات ایک بجے مزہبی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں نے لیویز چوکی پر حملہ کرکے ایک لیویز اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق گذشتہ رات ایک بجے واشک خاران روڈ دالی کے مقام پر واقع لیویز چوکی پر مزہبی دیشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق مذکورہ حملے میں لیویز کے دو اہلکار سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں لیویز فورس بیسمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد...
برلن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ 27 مارچ کے دن مشرقی مقبوضہ بلوچستان پر پاکستان کے جبری قبضے کی مناسبت سے جرمنی میں ایک سیمینار کا انعقاد کریگی۔
فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا کو جاری اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ سیمینار 25 مارچ کے دن جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے این ایچ ہوٹل کے میٹنگ روم میں جرمنی کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
ایف بی ایم نے اپنے جاری اعلامیے میں مزید کہا کہ اس سیمینار میں مقررین یورپ کے وہ مصنفین ہونگے جنہوں نے...
کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ڈنڈار میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) پاکستان کے کیمپ پر آج7 مارچ کو شام کے سات بجے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر جا گرئے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
قلات (ھمگام نیوز) قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے خزینئی کے مین شاہراہ کے قریب سے ایک کھڈے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
لیویز نے لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت اور سرد خانے میں رکھنے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا.