جمعه, مارچ 7, 2025

قومی

تازہ ترین

خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں رخشان کا رہائشی لاپتہ 

  پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ رات نذیر احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں کیمپ منتقل کردیا.   زرائع کے مطابق نذیر احمد کا تعلق رخشان سے ہے اور وہ ایران بارڈر میں تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں   ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا نذیر احمد خاندان کا واحد کفیل ہے. لواحقین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ نذیر احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا اگر واقعی ان کا کوئی جرم...

جھاؤ اور مشکے میں پاکستان آرمی کی بربربیت جاری

  آواران (ہمگام نیوز) مشکے اور جھاؤ میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔   تفصیلات کے مطابق رات گئے فورسز اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے مل کر مشکے کرکی ڈل اور کالار میں چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد مرد حضرات کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا۔   تاہم زیر حراست لاپتہ کئے جانے والے افراد کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں.   دوسری جانب جھاؤ کوھڑو اور آس پاس کے قصبوں سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے سے قابض فورسز لوگوں کو روزانہ کوھڑو کے مرکزی کیمپ بلاکر ان سے...

ایران نے بندر عباس جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی

بندرعباس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 7 مارچ کو بندرعباس جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق قابض ایران نے آج ایک بار پھر بندرعباس جیل میں ایک اور بلوچ قیدی 46 سالہ "شہ بخش استادی" ولد خدابخش ، جو کہ محمود کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور شادہ شدہ ، دو بچوں کے والد ہیں پنوج کا رہائشی ہے، کو پھانسی دی گئی ـ رپورٹ کے مطابق شاہ بخش استادی کو نومبر 2018 میں بندر عباس میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں...

وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ ڈھائی مہینے کراچی میں لگانے کے بعد آج اسے  پھر شال پریس کلب کے سامنے لگایا گیا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4972 دن ہوگئے ۔ اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اپنے  پیغام میں کہاکہ کیمپ کی جگہ کو گندہ کیا گیا تھا آج ہمارا پورا دن اسکی صفائی اور دیگر انتظام میں لگ گیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حرکتوں سے ہمارا احتجاج رکنے والا نہیں ہے، ہمارا احتجاج آخری جبری لاپتہ شخص کی بازیابی تک جاری رہے گا، ہم پچھلے چودہ سالوں سے یہ جھد مسلسل کو آگے لے جا رہے ہیں،...

گوادر: دڑامب کے پہاڑی سلسلے میں قابض پاکستان فورسز کی جارحیت جاری

گوادر( ہمگام نیوز) گوادر کے پہاڈی علاقے دڑامب اور نلینٹ میں قابض فورسز کی جارحیت جاری ہے. تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے دڑامب اور نلینٹ میں قابض فورسز کی جارحیت گزشتہ دن سے جاری ہے. زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں. واضح رہے گزشتہ روز نلینٹ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ایک فوجی گاڑی کو بم سے نشانہ بنانے کے بعد قابض فورسز نے نلینٹ اور دڑامب کے گردونواح میں آپریشن کا آغاز کیا تھا.