پنجشنبه, مارچ 6, 2025

قومی

تازہ ترین

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ،6 افراد جاں بحق،4زخمی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) ڈبل روڈ پر گیس لیکیج کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع سرکی کلاں میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

بی آر پی کے مرکزی ترجمان شیرمحمدبگٹی کی سوئی میں خواتین کے قتل کی مذمت

    کوئٹہ (ھمگام نیوز) شیر محمد بگٹی نے سوئی میں خواتین کے کی مزمت کی ہے بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ رات ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے سیغاڑی میں خواتین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل بلوچ روایات کے خلاف ہے اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس گھناؤنے جرم کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے کے لیے معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

زہری میں فائرنگ سے چاچا اور بھتیجا جاں بحق

  خضدار (ھمگام نیوز) زہری میں فائرنگ سے چاچا اور بھتیجا جاں بحق تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقے گنکو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نزیر احمد ولد رحیم بخش شاہوزئی اور عبدالوحید ولد علی احمد شاہوزئی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں میں چاچا اور بھتیجا شامل ہیں۔

تربت سے دو بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

  کیچ (ھمگام نیوز) پاکستان آرمی نے دو بلوچ نوجوانوں کو دو مختلف اوقات میں چھاپے مارکر لاپتہ کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں پاکستان آرمی نے فروری کو گھر پر چھاپہ مارکر میروئیس ولد خلیل کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔   جبراً گمشدگی کا دوسرا واقعہ منگل کو تربت کے علاقے آسکانی بازار میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر بلوچ نوجوان محمد جان ولد حکم کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔

تربت فوجی قافلے پر بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک،5 زخمی کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج 6 مارچ بروز پیر سہ پہر تین بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُّْک میں قابض فوج کے قافلے کو اْس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت کے مرکزی کیمپ سے نکل کر ڈی بلوچ کی جانب جارہا تھا۔ میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ بم حملے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوا اور گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی...